پٹرول ایک روپیہ اور ہائی سپیڈ ڈیزل 27پیسے فی لٹر مہنگا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری 

پٹرول ایک روپیہ اور ہائی سپیڈ ڈیزل 27پیسے فی لٹر مہنگا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت نے ماہ نومبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1روپیہ فی لٹر اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 114.24روپے،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 127روپے41پیسے فی لٹر ہوگئی،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 56پیسے کی کمی کی گئی جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت85روپے 33پیسے فی لٹر ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لٹر 2روپے39پیسے کمی کی گئی جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 97روپے18پیسے فی لٹر ہو گئی۔

پٹرولیم مصنوعات

مزید : صفحہ اول