صدر مملکت نے نیب ترامیم سمیت  8 نئے آرڈیننس کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے نیب ترامیم سمیت  8 نئے آرڈیننس کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بے نامی ٹرانزیکشن آرڈیننس اور نیب ترمیمی آرڈیننس سمیت 8 نئے آرڈیننسز کی منظوری دیدی۔صدر مملکت کی جانب سے 8 نئے آرڈیننسز کی منظوری دی گئی ہے جس میں بے نامی ٹرانزیکشن آرڈیننس اور قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس بھی شامل ہیں۔نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت 5کروڑ روپیسے زائد کرپشن کے قیدی کو جیل میں سی کلاس ملے گی۔ یہ آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہو گا، جو مقدمات چل رہے ہیں یا زیر سماعت ہیں یا نئے داخل ہونیوالے ہیں ان سب پر یہ لاگو ہوگا۔اس کے علاوہ صدر پاکستان کی جانب سے حقوق خواتین آرڈیننس، وراثتی سرٹیفکیٹس آرڈیننس، لیگل اینڈ جسٹس اتھار ٹی آرڈیننس، سپیرئیر کورٹس ڈریس آرڈیننس،سول پروسیجر آرڈیننس اور وسل بلوئر پروٹیکشن اینڈ ویجی لینس کمیشن آرڈیننس کی منظوری دی گئی ہے۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت 22 اکتوبر کو ہونیوالے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 8 نئے قوانین کو آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
آرڈیننس منظوری

مزید :

صفحہ اول -