اکتوبر میں 320 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کیے، شبر زیدی

اکتوبر میں 320 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کیے، شبر زیدی

  



  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) شبر زیدی کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں 320 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کیے جو گذشتہ سال اسی عرصے میں حاصل ہونے والے محصولات کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہیں۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شبرزیدی کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ، مقامی ٹیکسوں کی وصولی میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 376 ارب روپے تھا،اس طرح اکتوبر کے مہینے میں ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں 56 ارب روپے کی کمی رہی جب کہ گذشتہ 4 مہینوں میں مجموعی طور پر 172 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

شبر زیدی

مزید : صفحہ اول