2018,19پاکستان کی سالانہ مجموعی دولت میں 141ارب ڈالر کمی، کریڈٹ سوئس کا انکشاف

2018,19پاکستان کی سالانہ مجموعی دولت میں 141ارب ڈالر کمی، کریڈٹ سوئس کا انکشاف

  



 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) کریڈٹ سوئس نے عالمی دولت کے متعلق اپنی رپورٹ (گلوبل ویلتھ رپورٹ) میں انکشاف کیا ہے کہ 2018-19 کے دوران پاکستان کی مجموعی دولت میں 141 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جن ممالک کی دولت میں زیادہ کمی آئی ہے ان میں سرفہرست امریکہ (38 کھرب ڈالر)چین (19 کھرب ڈالر)، جاپان (930 ارب ڈالر)، بھارت (625 ارب ڈالر) اور برازیل (312 ارب ڈالر) ہیں۔مجموعی ملکی دولت میں کمی سے دوچار ہونے والے دیگر ممالک میں آسٹریلیا (443 ارب ڈالر) ترکی (257 ارب ڈالر) اور پاکستان (141 ارب ڈالر) شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق سالانہ سطح پر ملکی دولت میں ہونے والی کمی کی وجوہات میں سب سے اہم زر مبادلہ کی شرح میں اضافہ ہے جو دنیا کے دیگر ممالک میں معمول کے مطابق جبکہ ترکی میں 21 فیصد، پاکستان میں 24 فیصد اور ارجنٹائن میں 32 فیصد کی بلند سطح پر رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس کے دوران عالمی دولت میں اضافہ ہوا اور یہ فی بالغ شخص 70850 امریکی ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تاہم یہ سابقہ سال کے مقابلے میں صرف 1.2 فیصد زیادہ ہے۔گلوبل وہلتھ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کے لکھ پتی افراد میں سے 40 فیصد کا تعلق امریکہ سے ہے، اسی طرح سب سے زیادہ دولت رکھنے والے ایک فیصد افراد میں بھی 40 فیصد امریکی ہیں۔چین نے دولت پیدا کرنے میں یورپ کی جگہ سنبھال لی ہے اور دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، اسی طرح دنیا میں امریکی ڈالر کے پیمانے پر لکھ پتی افراد کی تعداد میں بھی چین دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، اس سے پہلے یہ درجہ جاپان کے پاس تھا۔رپورٹ میں یہ اہم انکشاف کیا گیا کہ دنیا میں سب سے زیادہ دولت رکھنے والے 10 فیصد افراد میں سب سے زیادہ چین سے تعلق رکھتے ہیں، یہ افراد عالمی دولت کے 82 فیصد کے مالک ہیں جبکہ دنیا کے سرفہرست 1 فیصد دولتمندوں کے پاس مجموعی عالمی دولت کا 45 فیصد موجود ہے۔ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ دولت کے مالک افراد کا تعلق زیادہ تر شمالی امریکہ، مغربی یورپ، ایشیا پیسفک اور مشرق وسطیٰ سے ہے۔سوئٹزرلینڈ 5 لاکھ 64 ہزار چھ سو پچاس (564,650) ڈالر فی بالغ شخص کے ساتھ دنیا میں سرفہرست ہے جبکہ 4 لاکھ 89 ہزار دو سو 60 (489،260) ڈالر کے ساتھ ہانگ کانگ دوسرے اور 4 لاکھ 32 ہزار 3 سو 70 (432,370) ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔دنیا کے آدھے بالغ افراد جن کی تعداد 2 ارب 90 کروڑ ہے، ان کے پاس موجود دولت 10 ہزار ڈالر سے بھی کم ہے، ان کے بعد وہ گروہ آتا ہے جن کے پاس مجموعی دولت 10 ہزار ڈالر سے ایک لاکھ ڈالر تک موجود ہے، ان کی تعداد میں گزشتہ 20 برسوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

دولت/کمی

کراچی(این این آئی) ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 9کروڑ 68لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر 2کروڑ 20لاکھ ڈالر اضافے کیساتھ 7ارب 91کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں تاہم شیڈول بینکوں کے ذخائر 11کروڑ 84لاکھ ڈالر کم ہوکر 7ارب 17کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 9کروڑ 68لاکھ ڈالر کم ہوئے اور 25اکتوبر تک زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15ارب 8کروڑ ڈالر رہے۔

سٹیٹ بینک

مزید : صفحہ اول