تجاوزات کیخلاف گرینڈآپریشن، 32دکانیں سیل، شیڈز اور کھوکھے مسمار

تجاوزات کیخلاف گرینڈآپریشن، 32دکانیں سیل، شیڈز اور کھوکھے مسمار

  



لاہور (جنرل رپورٹر)کمشنرلاہور/ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن آصف بلال لودھی کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت“ میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن) زبیر احمد وٹو کی زیر نگرانی ایم سی ایل کے اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن داتا گنج بخش وراوی زون اسکواڈ نے مچھلی منڈی سرکلر روڈ کے علاقہ میں 32دکانیں سیل کر دیں، تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیاجبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر2800 روپے جرمانہ کیا۔سمن آباد زون اسکواڈ نے وحدت روڈ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 4000روپے جرمانہ کیا۔ شالامار زون اسکواڈ نے نیلم سینما چاہ میراں کے علاقہ میں تجاوزات کا سامان 01 ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 5500 روپے جرمانہ کیا۔علامہ اقبال زون اسکواڈ نے رائے ونڈ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا،نشتر زون اسکواڈ نے رائے ونڈروڈ کے علاقہ سے بینرز و سٹریمرز وغیرہ اتار دئیے جبکہ2ٹرک تجاوزات کا سامان،عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے بہار شاہ روڈ کے علاقہ میں 4ٹرکتجاوزات کا سامان، گلبرگ زون اسکواڈ نے راجا مارکیٹ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر2000روپے جرمانہ کیا۔ جیون ھانہ کے علاقہ سے 03بھینسیں قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کروادیں۔ شالامار زون اسکوا ڈنے نیلم سینما چاہ میراں کے علاقہ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 5500روپے جرمانہ کیا۔ مزید برآں سنٹرل اسکواڈ نے شملہ پہاڑی کے علاقہ میں 03کھوکھے مسمار کر دئیے جبکہ تجاوزات کا سامان 02ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔

اپریشن

مزید : میٹروپولیٹن 1