انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی  تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع 

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی  تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع 

  



 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)حکومت نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔ ایف بی آر سر کلر کے مطابق ٹیکس سال 2019 کے انکم ٹیکس گوشوارے اب 30 نومبر 2019 تک توسیع کر دی گئی،اس سے پہلے ایف بی آر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 ستمبر سے 31 اکتوبر 2019 تک کی توسیع کی تھی۔سرکلر کے مطابق ایسی تمام کمپنیاں جو ٹیکس سال 2019 کیلئے طہ شدہ ٹیکس کے 95 فیصد کی ادائیگی کر دی ہے وہ بھی گوشوارے 30 نومبر تک جمع کروا سکتی ہیں۔

 توسیع 

مزید : صفحہ اول