ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت نے عوام پر مہنگائی کا پھربم گرا دیا، اوگرا نے گھریلوسلنڈر کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کردیا،ایل پی جی سلنڈرکی قیمت 1495روپے مقرر کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے عوام پر ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے ذریعے مہنگائی کا بم گرا دیا۔ اوگرا نے نومبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ایل پی جی کے گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 20روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمت1495روپے مقرر کردی ہے۔اکتوبر کے دوران گھریلوسلنڈر کی قیمت 1475روپے تھی۔اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اوگرا