ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر کے دورے،ناقص صفائی پر افسران کو نوٹس

    ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر کے دورے،ناقص صفائی پر افسران کو نوٹس

  



لاہور(جنرل رپورٹر) ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا چارج سنبھالنے کے بعد شہر کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری۔ باگڑیاں،ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن، رائیونڈ روڈ،جوہر ٹاؤن، کوٹ لکھ پت کے اچانک دورے کیے۔اسسٹنٹ منیجر اور متعلقہ زونل افسران کو صفائی کے ناقص انتظامات پر شو کاز نوٹس جاری کر دیے گئے۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راو امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ شہر کو صاف کرنے کے حوالے سے دن رات محنت کرنا ہو گی۔

اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فرائض میں غفلت برتنے پر کسی افسر کی بچت نہیں ہو گی اور نہ ہی صفائی میں کسی قسم کی بھی کوتاہی برداشت نہیں کرونگا۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے دورے کے دوران افسران اور عملے کو وارننگ بھی دی۔ڈی ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی طارق حسین بھٹی نے بستی سیدن شاہ، گڑی شاہو، درہم پورہ، انفینٹری روڈ، مغلپورہ اور لعل پل کے علاقوں کا دورہ کیا۔مزید براں سربراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ جمیل خاور کا کہنا تھا کہ شہری صفائی عملے سے تعاون کریں اور ذمہ دار شہری کے طور پر کوڑا کرکٹ قریبی کوڑے دان میں ڈالیں اور صفائی سے متعلق شکایات کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور کا استعمال کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1