13دینی جماعتی اتحاد کا آج یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان

  13دینی جماعتی اتحاد کا آج یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان

  



لاہور(پ ر)13 دینی جماعتی اتحاد تحفظ ختم نبوت الائنس کے ڈپٹی کنوینئرحافظ شعیب الرحمن چیئرمین چاروں مسالک علماء بورڈنے کہاہے کہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے ومظالم اورتقریباً تین ماہ سے مقبوضہ کشمیرمیں جاری کرفیوکیخلاف تمام مکاتب فکر کی دینی جماعتوں نے آج ملک گیر یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیاہے۔

جس کے تحت کشمیرمیں بھارت کیخلاف ملک بھرمیں احتجاج،مظاہرے اورجلوس وریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ ملک بھرکی مساجد میں اجتماعات جمعہ پر بھارتی مظالم کیخلاف اورآزادی کشمیر کے حق میں علمائے کرام عوام الناس سے قراردادیں پاس کرائیں گے اوربعد نماز جمعہ مختلف شہروں کی بڑی بڑی مساجد کے باہر یکجہتی وآزادی کشمیرمظاہرے کئے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1