اسلام آباد جا کرسیر وسیاحت نہیں وزیر اعظم سے استعفیٰ لینگے،اکرم درانی

  اسلام آباد جا کرسیر وسیاحت نہیں وزیر اعظم سے استعفیٰ لینگے،اکرم درانی

  



بنوں (آن لائن) رہبر کمیٹی کے چیئرمین اپوزیشن لیڈر اکرم خان دُرانی نے آزادی مارچ میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل بعد ازاں لنک روڈ چوک کے مقام پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام آباد سیر کے لئے نہیں بلکہ وزیر اعظم کا استعفیٰ لینے جا رہے ہیں اور ہمیں مکمل یقین ہے کہ ہم عوام کو اس کرپٹ اور سلیکٹیڈ وزیراعظم سے نجات دلاکے رہیں گے ریلی کے شرکاء کا عزم اس بات کا آئنہ دارہے کہ عوام موجودہ حکومت سے مزید تنگ آچکے ہیں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر حکمرانوں کو بہا کر لے جائیگا راستہ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو ساتھ بہا لیں گے اس وقت پورا ملک کے عوام اُٹھ چکے ہیں کہ موجودہ حکومت بندوق کے زور پر مسلط کی گئی ہے۔ آزادی مارچ میں شریک پی پی پی کی قیادت ملک اشفاق خان، ملک شعیب خان، حاجی ظفر علی خان کر رہے تھے جبکہ جے یو آئی کے دستوں کی قیادت اکرم خان درانی کر رہے تھے۔

اکرم درانی

مزید : صفحہ اول