انسداد ڈینگی مہم جاری، لاروابرآمد ہونے پر 51افراد کیخلاف مقدمات درج

انسداد ڈینگی مہم جاری، لاروابرآمد ہونے پر 51افراد کیخلاف مقدمات درج

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیر صدارت انسدادِ ڈینگی مہم کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ سکولز، کالجز میں ڈینگی آگاہی واکس اور سیمینارز کا انعقاد کر کے ڈینگی پمفلٹس تقسیم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کا مکمل خاتمہ تمام محکموں کے ساتھ ساتھ عوام الناس کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال کو انسداد ڈینگی کی گزشتہ روز کی رپورٹ کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔ 84874 گھروں،19516 سپاٹس کو وزٹ کیا گیا اور 993 لاروا کی نشاندہی پائی گئی۔51 افراد کیخلاف ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔ دریں اثناء ڈی سی لاہوردانش افضال نے ٹمبر مارکیٹ، پناہ گاہ بادامی باغ اور بادامی باغ سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ اور اے سی کینٹ عفت خان بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ڈی سی لاہورنے ٹمبر مارکیٹ میں انسدادِ ڈینگی کا جائزہ لیااور سروئلنس کا جائزہ لیااور دکانداروں کو دکانوں کو صاف رکھنے کی ہدایت کی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 88 سمن آباد زون کا دورہ کیا۔ 03 گھروں میں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ڈینگی سپرے کروایا گیا۔اے سی سٹی فضل ربی چیمہ نے یو سی 78 کا دورہ۔ انہوں نے ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 115 کا دورہ کیا، روف ٹاپ سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر وارننگ جاری کی۔

مقدمات درج

مزید : میٹروپولیٹن 1