فضل الرحمن یہ بھی نہیں جانتے انہیں جلسہ کرنا یا دھرنا دینا ہے،فیصل جاوید
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کا فیصلہ خوش آئند ہے،ملک بہت بڑے سانحہ سے گزرا ہے،ہمیں اپنے مسائل سے نکل کر عوام کیلئے سوچنا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ(ن)کی جانب سے جلسہ ملتوی کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا فیصلہ خوش آئند ہے،ملک بہت بڑے سانحہ سے گزرا ہے،ہمیں اپنے مسائل سے نکل کر عوام کیلئے سوچنا چاہیے،اپوزیشن کے ساتھ تحریری معاہدے کی بہت اہمیت ہے،اپوزیشن عدالتی فیصلوں کی پاسداری کرے،اپوزیشن جماعتیں آئینی حدود میں رہ کر احتجاج کریں، فضل الرحمان کے احتجاج کی منطق سمجھ سے باہر ہے،وہ یہ بھی نہیں جانتے یہ جلسہ ہے دھرنا یا تحریک؟
فیصل جاوید