نوجوان نسل ساتھ دے، سیاست میں آ کر لوگوں کی خدمت کرنا چاہتا ہوں،شاہد آفریدی

  نوجوان نسل ساتھ دے، سیاست میں آ کر لوگوں کی خدمت کرنا چاہتا ہوں،شاہد آفریدی

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر و کپتان شاہد آفریدی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان میرا ساتھ دیں پاکستان مسائل کی دلدل میں دھنسا ہوا ہے، ہمیں متحد ہوکر اس کو مثالی ملک بنانا ہوگا۔سیاست میں رہ کر ملک کی خدمت کر رہا ہوں اور کرنا چاہتا ہوں، دو کروڑ سے زیادہ بچے تعلیم سے محروم ہیں انہیں اسکول لانا ہدف ہے۔ انسانیت سے پیار سب سے بڑی ڈگری ہے۔مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ چاہتا ہوں کشمیری اپنا ملک بنائیں، مقبوضہ وادی میں ظلم کی انتہا ہو رہی ہے۔ سابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا پر تیز رفتار باؤلر ہونا ضروری ہیں، دعا ہے بابر اعظم اور مصباح الحق دورہ آسٹریلیا پر کامیاب ہوں۔

شاہد آفریدی

مزید : صفحہ اول