ٹرین حادثہ کے متاثرین کی مالی امداد کی قرارداد اسمبلی میں جمع

ٹرین حادثہ کے متاثرین کی مالی امداد کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رکن ملک ظہیر اقبال نے تیزگام ٹرین حادثے میں ہلاک افراد کے اہلخانہ کیلئے مالی امداد دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان رحیم یار خان میں ٹرین حادثے میں شہریوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں اور زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔یہ ایوان زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہے۔سانحہ تیز گام میں اب تک 65سے زائد افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے ہیں۔اس افسوسناک حادثے پر پوری قوم گہرے صدمے میں مبتلا ہے۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرین میں مسافروں کو گیس سیلنڈر لے کر جانے کیا جازت نہیں ہے۔اس کے باوجود ٹرین میں گیس سیلنڈر کی موجودگی نے ریلوے کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ تیزگام ٹرین حادثے میں ہلاک تمام افراد کے اہلخانہ کو مالی امداد دی جائے۔اس واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کی جائے۔

قرارداد جمع

مزید : میٹروپولیٹن 1