حکومت عوام کے مسائل سے آگاہ ہے،کرنل (ر) ہاشم ڈوگر
لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر بہبود آبادی کرنل ر ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لئیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے معاشی سطح پر بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری میں آنے والے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہاشم ڈوگر نے لوگوں کے مسائل اور شکایات سنیں اور ان کے ازالے کے لئے فوری احکامات بھی جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی مفت فراہمی کے لئے صحت انصاف کارڈز تقسیم کئے جارہے ہیں۔ اس کارڈ کے ذریعے سے لوگ بہترین طبی سہولتیں حاصل کر سکیں گے۔ صوبائی وزیر مے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت کے مطابق اداروں کو مضبوط بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
ہاشم ڈوگر