حادثہ کا سبب بننے والے سامان پر پابندی لگائی جائے

حادثہ کا سبب بننے والے سامان پر پابندی لگائی جائے

  



اے این پی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے ضرورت اس امر کی ہے ریلوے کے مسافروں پر دوران سفر کسی بھی قسم کا گیس سلنڈر یا پھر کوئی بھی آتش گیر مادہ ساتھ لے جانے پر مکمل اور سختی سے پابندی عائد کی جائے،تمام ریلوے سٹیشنوں پر مسافروں کے سامان کی چیکنگ کا سسٹم بھی جدید دور کے مطابق ترتیب دیا جائے اور بغیر سکین کسی مسافر کے سامان کو ٹرین کے اندر لیجانے کی اجازت نہ دی جائے، اس طرح سے حادثات کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اس حادثہ کی ذمہ دار ریلوے انتظامیہ ہے جس نے مسافروں کو ایسی چیزیں ٹرین میں لیجانے کی اجازت دی جس کی وجہ سے اتنا بڑا سانحہ رونما ہو ا، وزیر ریلوے اس وا قعہ کا ذمہ دار مسافروں کو قرار دیکر اپنی جان نہیں چھڑا سکتے،وہ برابرکے ذمہ دارہیں جنہوں نے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے کوئی ٹھوس حکمت عملی ہی نہیں بنائی۔

غلام بلور

مزید : صفحہ اول