ٹرینوں میں گیس کے چولہے لے جانا تشویشناک ہے،شاداب رضا

ٹرینوں میں گیس کے چولہے لے جانا تشویشناک ہے،شاداب رضا

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)سنی تحریک کے مر کزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ٹرین حادثہ ہلاک ہونے والوں کے لئے دعا گو ہیں،حادثہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں،چولہے ٹرین میں لے کر جانا قابل تشویش امر ہے۔ریلویز حکام کے ان تمام افسران کو شامل تفتیش کیا جائے جنہوں نے اس حادثہ کو ہونے دیا سلنڈر اور چولہے کیوں گے؟ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی علم دین شہید کے سالانہ عرس کے موقع پر کیا۔اس موقع پر صوبائی کابینہ پنجاب اراکین جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کو اپنا آزادی مارچ اس حادثہ کے بعد فوری منسوخ کرناچاہئے،ملکی سالمیت کو داؤ پر لگانے والے ملک سے مخلص نہیں ہیں۔ذاتی سیاسی مقاصد کیلئے عوام کو گمراہ کرنا دینی مدارس کے طلبہ کو ڈھال بنانا غیر جمہوری طرز عمل ہے۔

شاداب رضا

مزید : میٹروپولیٹن 1