محفوظ سفر کیلئے ریلوے ایس او پیز کی ازسرنو تشکیل ضروری

محفوظ سفر کیلئے ریلوے ایس او پیز کی ازسرنو تشکیل ضروری

  



پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے ٹرین کے سفر کو محفوظ ذریعہ سفر بنانے کیلئے ریلوے کے ایس او پیز ازسر نو تشکیل دئیے جائیں اور اس مقصد کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے، ایسی قانون سازی کی جائے جس سے آئندہ ایسے اندوہناک واقعات کی روک تھام ہو سکے۔انہوں نے کہا ریلوے ایک عوامی سفر ہے جس میں لاکھوں لوگ روانہ کی تعداد میں سفر کرتے ہیں اسلئے ہر وہ کام کیا جائے جس سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے،رحیم یار خان کے حادثہ کی مکمل انکوائری ہونی چاہیے اور واقعہ میں ملوث لوگوں کو کیفر کردار تک بھی پہنچایا جانا چاہئے۔

خرم نواز

مزید : صفحہ اول