رحیم یار خان ٹرین حادثہ انتظامیہ کی غفلت ہے،عظمیٰ بخاری

رحیم یار خان ٹرین حادثہ انتظامیہ کی غفلت ہے،عظمیٰ بخاری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹرین میں پابندی کے باوجود گیس سلنڈر کی موجودگی نے ریلوے کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کردیے ہیں۔شیخ رشید جب سے ریلوے کے وزیر بننے ہیں ہر ماہ کوئی حادثہ پیش آرہا ہے۔ٹرین میں گیس سلنڈر کی موجودگی مسافروں کی نہیں ریلوے انتظامیہ کی غفلت ہے۔مسافروں کی چیکنگ اور سیکیورٹی ریلوے انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری سانحہ تیزگام میں مسافروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)تیزگام حادثے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کے اہلخانہ کے دکھ اور غم میں برابر کی شریک ہے۔

عظمیٰ بخاری

مزید : میٹروپولیٹن 1