انسداد حادثات کیلئے شیخ رشید اپوزیشن نہیں وزارت پر توجہ دیں

انسداد حادثات کیلئے شیخ رشید اپوزیشن نہیں وزارت پر توجہ دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے اگر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اپنی وزارت پر توجہ دیں اور جتنی انرجی وہ اپوزیشن پر خرچ کرتے ہیں اس میں سے اگر وہ تھوڑی سی بھی توجہ اپنی وزارت کی طرف دیں تو ایسے واقعات سے بچا جا سکتا ہے،لیکن شیخ رشید کی ریلوے کو بہتر کرنے کی طرف تو کوئی توجہ نہیں ہے بلکہ وہ تو ریلوے ہیڈ کواٹر میں بیٹھ کر بھی صرف اپوزیشن کیخلاف ہی پریس کانفرنسیں کرتے ہیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا جب کسی محکمے کا وزیر اپنے محکمے پر توجہ دینے کی بجا ئے اپوزیشن کے پیچھے پڑا رہے گا تو پھر اس کے محکمے کا وہی ھال ہو گا جواب ریلوے کا ہو چکا ہے۔
خرم دستگیر

مزید :

صفحہ اول -