لبیک یارسول اللہؐ کانفرنس میں ملک بھر سے عاشقان شرکت کرینگے،آفتاب اشرف

لبیک یارسول اللہؐ کانفرنس میں ملک بھر سے عاشقان شرکت کرینگے،آفتاب اشرف

  



چوہنگ (نامہ نگار) کُل پاکستان لبیک یا رسول اللہ ؐ کانفرنس کل بعد از نماز مغرب مینار پاکستان میں ہورہی ہے جس میں پورے پاکستان سے عاشقانِ رسولؐ شرکت کریں گے تحفظ ناموسِ رسالت اور ختم نبوت کی پہرہ داری کے لیے تحریک لبیک یا رسول اللہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اس وقت علامہ خادم حسین رضوی مسلم امت کے لیے مشعل راہ ہیں انہوں نے مسلمانوں کی اصلاح کے لیے اپنا تن من دھن قربان کیا ہوا ہے اور حضور کی ناموس کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہیں اسی سلسلہ میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیر اہتمام کُل پاکستان لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں علامہ خادم حسین رضوی کی زیر قیادت علماء اکرام خطاب فرمائیں گے یہ کانفرنس غیر سیاسی ہوگی جس میں تحفظ ناموسِ رسالت اور ختم نبوت کے موضوعات پر بیانات ہونگے ان باتوں کا اظہار راہنماء تحریک لبیک یا رسول اللہ PP171 آفتاب اشرف چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس کانفرنس میں ہر مسلمان کو شرکت کرنی چاہیے۔

آفتاب اشرف

مزید : میٹروپولیٹن 1