حادثات سے بچاؤ کیلئے مسافروں کے سامان کی چیکنگ ناگزیر

حادثات سے بچاؤ کیلئے مسافروں کے سامان کی چیکنگ ناگزیر

  



تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی نے کہا ہے ٹرین حادثات میں مسلسل اضافہ انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،موجودہ حکومت کے 14ماہ کے دوران ٹرینوں کے جتنے بھی حادثات رونما ہوئے،ان کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے اور ذمہ داروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے، قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع روکنے کیلئے بھی کوئی ٹھوس قانون سازی تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت سے کی جائے، جب تک کوئی متفقہ فیصلہ نہ ہو جائے تب تک ٹرین میں سفر کے دوران ہر قسم کے آتش گیر مادے کیساتھ سفر کرنے پر پابندی لگا دی جائے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اگر انتظامیہ ہر سٹیشن سے سوار ہونیوالے مسافروں کو ا چھی طرح سے چیک کرکے ٹرین میں سوار ہونے دے اور ایسی آتش گیر مادہ والی اشیاء جن میں گیس سلنڈرز یا پھر مٹی کے تیل والے چولہے یا پھر کوئی بھی ایسی چیز جس سے آگ لگ جانے کے خدشات ہوں ان پر پابندی لگادے تو ایسے دلخراش واقعات سے بچا جا سکتا ہے۔

خادم رضوی

مزید : صفحہ اول