عالمی مارکیٹ میں ایک لاکھ انجینئرز کو نوکری دلوائیں گے،یاسر ہمایوں

عالمی مارکیٹ میں ایک لاکھ انجینئرز کو نوکری دلوائیں گے،یاسر ہمایوں

  



لاہور(لیڈی رپورٹر).وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کے ہیڈآفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے بین الاقوامی جاب مارکیٹ میں ایک لاکھ انجینئرز کو نوکری دلوانے کا انتظام کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور Lampro Mellon Limited, Pakistan نے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔ ہمارے انجینئرز پانچ ہزار ڈالر تنخوا ہ کما سکیں گے جس سے ملک کی اکانومی میں 2ارب ڈالر کا اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے پاس موقع ہے کہ پاکستان کو چپ ٹیکنالوجی میں آگے لے کر جائیں جس طرح بھارت آج انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز بن گیا ہے آئندہ چند سالوں میں پاکستان چپ مینیو فیکچررنگ ٹیکنالوجیکا مرکز بن سکتا ہے۔ چین نے مائیکرو چپ کی تیاری کا اعلان کیا ہے صرف چین میں اس حوالے سے پانچ لاکھ جابز متوقع ہیں جس سے پاکستانی انجینئرز فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سرکاری اور نجی جامعات کے طلبائکی ٹریننگ کے لئے معاہدہ کیا ہے جبکہ ٹیسٹ پاس کرنے والے انجینئرز کو سرٹیفکیٹس جاری کئے جائیں گے۔ سرٹفیکیٹ حاصل کرنے کے بعد طلباء فوری نوکری حاصل کر سکیں گے۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہLampro Mellon Limited انجینئرز کی ٹریننگ کا انتظام کرے گی جبکہ ڈگری مکمل کرنے والے انجینئرز بھی سرٹیفیکیٹ کے لئے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بھارت نے اپنے تعلیمی معیار کو بہتر کیا اور آج بھارت آئی ٹی ے حوالے سے دنیا میں اپنا مقام رکھتا ہے۔ ہم نے 90s میں اپنی ضروریات کے مطابق انجینئرز اور ڈاکٹرز پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی آج دنیا میں ہمارے ڈگری یافتہ طلباء کو نوکری کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں نوجوانو ں کو باعزت روزگار مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ حکومت معیار تعلیم بہتر کرنے کے لئے نصاب میں ضروری تبدیلی لا رہی ہے جبکہ جدید علوم کو نصاب کو حصہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ دھروں سے کسی قسم کا سیاسی استحکام خطرے میں نہیں ہے ہر کسی کا جمہوری حق ہے کہ وہ پر امن احتجاج کرے۔

یاسر ہمایوں

مزید : میٹروپولیٹن 1