جنرل ٹرانسپورٹ میں سلنڈر پر پابندی تو ریلوے میں کیوں نہیں

جنرل ٹرانسپورٹ میں سلنڈر پر پابندی تو ریلوے میں کیوں نہیں

  



مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما کامل علی آغا نے کہا ہے ریلوے کا ناکارہ،بوسیدہ اور پرانا سٹرکچر بدل کر حادثات سے بچا جا سکتا ہے،لیکن ریلوے اور ٹریفک حادثات باقی دنیا میں بھی ہو تے ہیں،نظام کو ازسر نو ترتیب دے کر ایسے اندوہناک حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکتی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا جب جنرل ٹرانسپورٹ میں سلنڈر کیری کرنے پر پابندی ہے تو ایسا ریلوے میں کیوں نہیں، اس کامطلب یہ ہے کہ گزشتہ روز پیش آنیوالا حادثہ ریلوے میں سکیورٹی کے فقدان کی وجہ سے رونماہوا، ریلوے حکام کو اس جانب بھی توجہ دینا ہوگی،اپنے قوانین میں یہ شامل کرنا ہوگا کہ آگ لگنے کا سبب بننے والی اشیاء مسافروں کو کسی صورت ساتھ نہ لے جانے دی جائیں،انکا کا کہنا تھا سانحہ میں شہید ہونیوالے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

کامل علی آغا.

.

مزید : صفحہ اول