ٹرین آتشزدگی میں 70سے زائد افراد کی موت بڑا سانحہ ہے،جاوید قصوری

ٹرین آتشزدگی میں 70سے زائد افراد کی موت بڑا سانحہ ہے،جاوید قصوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب وصدر ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے سانحہ تیز گام ایکسپریس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرین میں سلنڈر پھٹنے سے 70سے زائد افراد کی موت بہت بڑا سانحہ ہے۔ حکومت فوری طور پر زخمی افراد کی ہر ممکن طبی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد کی جائے۔ وزیر ریلوے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے واقعے کے ذمہ دارعوام کو ٹھہرارہے ہیں۔ ٹرین میں سلنڈر لے جانے کی کس نے اجازت دی۔ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو مجرمانہ غفلت پر سخت ترین سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے۔ مگر بدقسمتی سے پاکستان میں اس حوالے سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے جاتے۔ ہر دلخراش واقعے کے بعد حکمرانوں کی جانب سے بڑے دعوے اور وعدے قوم کے سامنے کیے جاتے ہیں۔ مگر عملاً کچھ نہیں ہوتا اور لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھیلا جاتا ہے۔

بد انتظامی کی اس سے بڑھ کر اور کیا مثال ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں حادثات معمول بنتے جارہے ہیں۔ گزشتہ ایک سال میں 0 8سے زائد ٹرین کے حادثات ہوچکے ہیں جبکہ ریلوے کے اپنے ریکار ڈ کے مطابق جولائی 2018سے جولائی 2019ء تک ان0 8ٹرین حادثوں میں سینکڑو ں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ وزیر ریلوے اپنی وزارت پر توجہ دینے کی بجائے باقی سب کام کرتے ہیں۔ ایک سال کے دوران0 8سے زائد حادثات کا ہونا شیخ رشید کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ہر دور حکومت میں ریلوے میں انقلابی اقدامات کا دعویٰ کیا جاتا ہے مگر نظام میں کسی قسم کی کوئی بہتری نظر نہیں آتی۔