تیز گام ٹرین سانحہ،بلاول نے شیخ رشید کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا

    تیز گام ٹرین سانحہ،بلاول نے شیخ رشید کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ تیزگام ٹرین سانحے کی تحقیقات مکمل ہونے تک وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کوعہدے سے برطرف کریں،وزیر ریلوے نے متاثرین کو سانحے کا ذمہ دار ٹھہرا کر پستی کی ایک نئی داستان رقم کی ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹراپنے ایک ٹویٹ میں بلاول نے وزیراعظم کو ان کی انتخابات سے پہلے کی گئی بات یاد دلاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے قول کی پاسداری کریں اور وزیر ریلوے کو عہدے سے برطرف کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تیز گام سانحے کی فوری تحقیقات کی جائے اور ذمہ دارران کے احتساب کو یقینی بنایا جائے۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ وزیر ریلوے نے متاثرین کو سانحے کا ذمہ دار ٹھہرا کر پستی کی ایک نئی داستان رقم کی ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وہی وزیر ہیں جن کی نگرانی میں ٹرین کے سب سے زیادہ حادثات رونما ہوئے ہیں۔بلاول نے کہا کہ وہ کل رحیم یار خان جارہے ہیں اور وہاں پر وہ متاثرین کی عیادت کریں گے۔ میرے خیالات اور دعائیں متاثرین اور ان کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں۔

مزید : صفحہ اول