پنجتن پاک کونسل نے غازی علم دین شہیدؒ کا عرس یوم عشق رسولؐ کے طور پر منایا

پنجتن پاک کونسل نے غازی علم دین شہیدؒ کا عرس یوم عشق رسولؐ کے طور پر منایا

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)پنجتن پاک مشائخ کونسل کے زیر اہتمام شہید ناموس رسالت غازی علم الدین شہیدکا 90واں سالانہ عرس مبارک ملک بھر میں یوم عشق رسول ؐکے طور پر منایا گیا مرکزی اجتماع ان کے مزار قبرستان میانی صاحب میں ہوا اس میں پیر سید شاہد حسین گردیزی، پیر محمد رفیق سدیدی، مفتی محمد امیر، حاجی محمد بشیر، علامہ دین محمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غازی علم الدین شہیدکا عشق رسول ؐ مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے غازی علم الدین شہیدؒ نے عظیم قربانی دے کر حب رسول ؐ اور عشق رسول ؐ کی شمع کو روشن رکھا۔ مقررین نے کہا کہ غازی علم الدین شہید ؒ نے گستاخ رسول کو جہنم رسید کر کے دیا بھر کے گستاخانے رسول ؐ کو یہ پیغام دیاکہ ناموس رسالت ؐ کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ غازی علم الدین شہیدکا یوم شہادت سرکاری طور پر مناکر اس دن سرکاری تعطیل کا اعلان کیا جائے غازی علم الدین شہیدکے نام پر یادگار ڈاک ٹکٹ جاری کیا جائے سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور دینی مدارس میں ہونہار طلبا وطالبات کو نمایا علم الدین شہیدایوارڈ دینے کا اہتمام کیا جائے۔

عرس

مزید : میٹروپولیٹن 1