منہاج القرآن کی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کی بجائے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوگی

منہاج القرآن کی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کی بجائے مرکزی سیکرٹریٹ میں ...

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک منہاج القرآن کے ترجمان نے کہا ہے کہ 35 سال میں پہلی بار موجودہ حکومت نے تحریک منہاج القرآن کو 11 اور 12 ربیع الاول کی شب جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں 36ویں عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں منعقد کرنے سے تحریری طور پر روک دیا ہے۔حکومت نے اس ضمن میں آرڈر جاری کیا ہے جو منہاج القرآن انتظامیہ کو موصول ہو گیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے روکے جانے کے بعد چونکہ لاہور میں اور اتنی بڑی گنجائش والی جگہ دستیاب نہیں ہے جہاں عالمی میلاد کانفرنس کے لاکھوں شرکاء کو جمع کیا جا سکے لہٰذا اس سال میلاد کانفرنس منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے بالمقابل گراؤنڈ میں صرف لاہور کی سطح پر ہو گی، اس صورتحال کے تناظر میں ملک بھر کی تنظیمات اپنے اپنے اضلاع اور تحصیلوں میں میلاد کانفرنسز منعقد کریں، تفصیلات سے نائب ناظمین اعلیٰ کو آگاہ کر دیا گیا ہے، کارکنان مزید ان سے رہنمائی لے سکتے ہیں۔

میلاد کانفرنس

مزید : میٹروپولیٹن 1