ڈی جی ہیلتھ کے زیراہتمام سموگ آگاہی واک،افسران و ملازمین کی شرکت

  ڈی جی ہیلتھ کے زیراہتمام سموگ آگاہی واک،افسران و ملازمین کی شرکت

  



لاہور(پ ر) ڈی جی ہیلتھ کے زیر انتظام سموگ سے بچاؤ کے بارے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔واک میں ڈی جی ہیلتھ کے تمام افسران بشمول سی ای او ہیلتھ، ڈاکٹر احمد ندیم،ڈاکٹر محمد یونس، ڈاکٹر نصرت،ڈاکٹر ید اللہ، عثمان غنی،ایپکا کے صدر اور تمام ملازمین نے شرکت کی ۔واک کے موقع پر شر کاء کا کہنا تھا کہ سموگ کا موسم شروع ہو چکا ہے لہٰذا عوام الناس احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ سموگ نزلہ،زکام،آنکھوں اور سانس کی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔سموگ کی صورت میں باہر جاتے وقت چشمے اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔سموگ کے دوران مشقت والے کا م سے اجتناب کریں۔بلا ضرورت سفر کرنے سے گریز کریں۔

احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ سموگ کی روک تھام کیلئے گاڑیوں اور فیکٹریوں کے دھوئیں کو کنٹرول کیا جائے اسی طرح فصل کی باقیات اور کوڑے کرکٹ کو تلف کرنے کیلئے آگ نہ لگائیں بلکہ ماحول دوست طریقے سے تلف کریں۔مریضوں کو بروقت سہولیات فراہم کرنے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے تمام سرکاری ہسپتالوں میں خصوصی سموگ کاؤنٹرز قائم کئے جا رہے ہیں۔ ڈی جی ہیلتھ کی جانب سے تمام اضلاع کو سموگ کی آگاہی کی مہم چلانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1