اڑھائی کروڑ بچے غربت کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر پاتے،خورشید احمد

اڑھائی کروڑ بچے غربت کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر پاتے،خورشید احمد

  



لاہور(پ ر)پاکستان کا بہتر مستقبل اپنے بچے، بچیوں اور نوجوانوں کو جدید معیاری،مفت، مساوی تعلیم کا بنیادی حق اور سماج میں محنت، اعلٰی کردار اور سماجی انصاف سے وابستہ ہے پاکستان میں اڑھائی کروڑ بچے اور بچیاں اپنے والدین کی غربت کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کرسکتے حکومت اور موجودہ پالیسی سازوں کا فرض ہے کہ وہ مستقبل کے معماروں کو بامقصد تعلیم مہیا کریں حکومت اور تمام سیاسی جماعتیں ملک میں بڑھتی ہوئی غربت، نوجوانوں اور محنت کشوں کی عام بے روزگاری اور سماج میں امیر وغریب کے مابین روز افزوں بے پناہ فرق لائحہ عمل بنا کر دور کرائیں - ریاست کی بجلی بنیادی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد نے بختیار میموریل کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر میں چھ ماہ کی مدت کے ڈپلومہ کورس میں کامیاب طلباء و طالبات کو اسناد کی تقسیم کی تقریب میں کیا اس موقعہ پر آضیہ شعیب ڈائریکٹر جنرل انسائی وسائل لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کامیاب طلباء و طالبات کو اسناد تقسیم کیں۔

خورشید احمد

مزید : میٹروپولیٹن 1