ٹرین حادثہ نے پور ی قوم کو سوگوار کر دیا،مسرت جمشید چیمہ
لاہور(سٹی رپورٹر)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ پر پوری قوم سوگوار ہے،انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی حکومتی ادارے فوری جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں، انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
انہوں نے حادثہ میں ٰ جاں بحق ہونے والے تمام افرادکے اہل خانہ کے لئے حوصلہ وصبر عطا کئے جانے اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔