وزیراعظم عمران خان آج  گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے

وزیراعظم عمران خان آج  گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے

  



 اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان (آج) جمعہ کو گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے، وہ گلگت بلتستان کی کابینہ اجلاس میں شرکت اور جلسے سے خطاب بھی کرینگے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان (آج)جمعہ کو گلگت بلتستان کے دورے پر روانہ ہونگے وہ وہاں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کرینگے اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔ وزیراعظم عمران خان 3بجے شاہی پولو گراؤنڈ جوٹیال میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

وزیراعظم 

مزید : صفحہ اول