فسادی ٹولہ افراتفری پھیلانے کی سازش کر رہا ہے،اعجاز چودھری

فسادی ٹولہ افراتفری پھیلانے کی سازش کر رہا ہے،اعجاز چودھری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی مرکزی پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ فسادی ٹولہ فضل الرحمان کی قیادت میں ملک میں افرا تفری پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے مگر پاکستان کے باشعور عوام نے ان کی تمام چالوں کو ایساناکام بنایا ہے کہ ان کی آنے والے نسلیں بھی یاد رکھیں گی، ٹوپی ڈرامہ مارچ لاہور سمیت پنجاب کی عوام نے بُری طرح مسترد کردیا ہے،انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان کو اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو جاناچاہئے کہ اس کے ٹوپی ڈرامہ مارچ میں عوام نے شرکت نہ کرکے حکومت کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

،فضل الرحمان کے ٹوپی ڈرامہ مارچ کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے،انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان،(ن)لیگ اور پیپلزپارٹی کی قسمت میں رونا دھونا لکھا جا چکا ہے،عوام ان بہروپیوں کے ڈھونگ میں نہیں آئیں گے، ملک کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر دم لے گی۔

اعجازچودھری

مزید : میٹروپولیٹن 1