نوجوان طلبہ وطالبات ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں،انجینئر یاسر گیلانی

نوجوان طلبہ وطالبات ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں،انجینئر یاسر گیلانی

  



لاہور (پ ر) چیئرمین پی ایچ لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ نوجوان طلبہ اور طالبات ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ملک کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کا کردار ہمیشہ اہمیت کا حامل رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف لاہور میں دورے کے موقع پر منعقد تقریب میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں بیگم چیئرمین یونیورسٹی آف لاہور میڈم شہناز روف،سرپرست یونیورسٹی آف لاہور اور محکمہ برائے سول انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی، چیف آرگنائزر زین اقبال سمیت دیگر عہدیداران طلبہ بڑی تعداد میں موجود شریک تھے۔ نوجوان طلبہ اور طالبات ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ چیئرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے مزید کہا کہ شہر لاہور کو فضائی آلودگی سے پاک اور کلین اینڈ گرین بنانے کیلئے طلبہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی اور موسمی تبدیلوں کے اثرات سے بچنے کیلئے شجرکاری مہم میں ہر خاص و عام کو حصہ لینا ہو گا۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف لاہور کی جانب سے بیگم چیئرمین یونیورسٹی آف لاہور میڈم شہناز روف چیئرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

یاسر گیلانی

مزید : میٹروپولیٹن 1