تحریک انصافنے مسئلہ کشمیر کو احسن انداز میں اجاگر کیا،سجاد ندیم

تحریک انصافنے مسئلہ کشمیر کو احسن انداز میں اجاگر کیا،سجاد ندیم

  



لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنماء چوہدری سجاد ندیم عرف پپا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو جس طرح اجاگر کیا ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ہے اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں ہے جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہو گا،انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ نواز شریف کو صحت عطا کرے،میاں صاحب کی صحت پر سیاست کرنا ہمارا کام نہیں ہے ہم تو دعا کرنے والے لوگ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ماہ ربیع الاول ہمیں امن و آشتی کا درس دیتا ہے اس مہینے میں ہمیں زیادہ سے زیادہ درود و سلام پڑھ کر آقا کی بارگاہ میں پیش کرنا چاہئے۔

سجاد ندیم

مزید : میٹروپولیٹن 1