ظلم کا شکار کشمیری اپنے بھائیوں کی طرفدیکھ رہے ہیں،قاری زوار بہادر

ظلم کا شکار کشمیری اپنے بھائیوں کی طرفدیکھ رہے ہیں،قاری زوار بہادر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ کشمیر جل رہا ہے بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر پر پے در پے حملے کررہی ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کی تاریخ کے بدترین بحران سے دو چار ہیں 3 ماہ سے مسلسل کرفیو کی وجہ سے وہاں انسانی تاریخ کا خوفناک المیہ ہونے کو ہے ایسے میں ملک کو یکجہتی و اتحاد کی اشد ضرورت ہے اور کشمیری اپنے پاکستانی بھائیوں کی جانب دیکھ رہے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمن کشمیری بہن بھائیوں سے ہمدردی کی بجائے ملک و قوم کو ایک مصیبت میں ڈالے ہوئے ہیں ان کے مارچ کے ڈرامے سے کشمیری عوام سمیت پاکستان اور قوم کی کوئی خدمت نہیں ہورہی اُلٹا وہ پاکستانی عوام کی توجہ کشمیر کی صورت حال سے ہٹانے میں ضرور کامیاب ہوئے اور یہ کا م کوئی محب وطن پاکستانی سرانجام نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت پور ٹرین حادثہ حکمرانوں کی کمزوری کانتیجہ ہے جس میں 75 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں اس حادثے سے پوری قوم رنجیدہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق سیکرٹری جنرل جمعیت علماء پاکستان، صوبہ کے پی کے (صوبہ سرحد)کے سابق گورنر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین جنرل کے ایم اظہر خان کی 11 ویں برسی کے موقع پر ایک سادہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قاری زوار بہادر کا کہنا تھا کہ جنرل کے ایم اظہر خان ان محب وطن پاکستانیوں میں سے تھے جنہوں نے اپنا سب کچھ استحکام وطن اور دفاع وطن کے لئے قربان کیا۔انہوں نے دفاع وطن کے لئے 1965 اور 1971 میں فوج کی تاریخ میں ایسے کارہائے نمایاں سرانجام دیئے جنہیں آج بھی سنہرے حروف سے یاد کیا جاتا ہے وہ نظام مصطفےٰ کے سچے سپاہی کی حیثیت سے علامہ امام شاہ احمد نورانی کی قیادت میں برسوں جدوجہد کرتے رہے۔

قاری زوار بہادر

مزید : میٹروپولیٹن 1