ٹرین حادثہ افسوسناک،لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،علماء

ٹرین حادثہ افسوسناک،لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،علماء

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم ناظم نشرواشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر،پیررضوان نفیس ودیگر نے کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین تیزگام ایکسپریس کی بوگیوں میں آتشزدگی پر اظہار افسوس اورحادثے میں 74 سے زائد قیمتی جانوں کے نقصان اور 40سے زائدزخمی ہونیوالے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی قیادت اور کارکنان افسوسناک سانحہ میں جاں بحق ہونیوالے مسافروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ملک عزیزمیں آئے روز ٹرین حادثات ریلوے وزیرکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ وزیرریلوے دن رات ملک کے داخلی اور خارجی معاملات پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہیں لیکن اپنی کارکردگی کی فکر کیوں نہیں کرتے۔وفاقی وزیر ریلوے ہر ادارے کا ترجمان بننے کی بجائے ا پنی وزارت پر توجہ دیں۔

اوراگر اپنی وزارت کی فکر نہیں کریں گے تو ایسے ہی حادثات رونما ہوتے رہینگے۔علماء نے کہا کہ خودکو اس سانحہ کا ذمہ دارنہ سمجھنا اور مسافروں بالخصوص دینی تبلیغی بھائیوں کو اسکا ذمہ دار ٹھہرانا یہ دینی لوگوں کے ساتھ بغض و عناد رکھنے کے مترادف ہے۔

علماء

مزید : میٹروپولیٹن 4