ٹرین حادثہ پر شیخ رشید فوری مستعفی ہو جائیں،بیگم بیلم حسنین

ٹرین حادثہ پر شیخ رشید فوری مستعفی ہو جائیں،بیگم بیلم حسنین

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے سانحہ لیاقت پور پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں سانحہ لیاقت پور میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر ریلوے فوری استعفیٰ دے اور حکومت ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کا نقصان پورا کرے کیونکہ ٹرین حادثہ ریلوے انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ان کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے۔۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کیا جائے اور تمام ٹرینوں کا جائزہ لیا جائے کہ اس میں کسی چیز کی کمی ہے۔ بیگم بیلم حسنین نے پیپلزپارٹی کی طرف سے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ حکومت حادثے کی تحقیقات کروائے اور ریلوے سکیورٹی میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کو سزادی جائے۔

بیلم حسنین

مزید : میٹروپولیٹن 4