ٹرین حادثہ کی شفافانکوائری کرائی جائے،اشرف بھٹی

  ٹرین حادثہ کی شفافانکوائری کرائی جائے،اشرف بھٹی

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک اس حادثے کی انکوائری مکمل نہ ہو جائے تب تک شیخ رشید سے وزارت واپس لے لی جائے اور شیخ رشید کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب کوئی ٹرین کا حادثہ رونما ہوا کرتا تھا تواس وقت شیخ رشید اس وقت کے وزیر ریلوے کواس کا ذمے دار ٹھہر کر اس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا کرتے تھے۔

اور جب عمران خان بھی اپوزیشن میں ہوا کرتے تھے تو وہ بھی ٹرین حادثے پر نہ صرف اس وقت کے وزیر ریلوے سے مستعفی ہو نے کا مطالبہ کرتے تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4