ماہ ربیع الاولؐ تمام انسانوں کے لئے رحمتوں کی بہار ہے

ماہ ربیع الاولؐ تمام انسانوں کے لئے رحمتوں کی بہار ہے

  



لاہور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری شیخ عبدالمتین نے کہا ہے کہ ربیع الاول کا مہینہ آگیا ہے،یہ مہینہ بڑی شان والا ہے اور انسانیت کے لیے حقیقت میں بہار ہے۔حضور پرنور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی اس دنیا پر آمد انسانیت کے لیے زندگی کا پیغام لیکر آئی۔ عرب کے جاہل قبائل جو صدیوں تک آپس میں الجھے رہتے تھے باہم شیر وشکر ہو گئے اور وہی عرب اسلام کا جھنڈا لے کر رہتی دنیا سے کفروشرک کے اندھیرے مٹانے کے لیے نکلے۔

اور بہت قلیل عرصے میں اسلام کا پیغام امن وآشتی شرق تا غرب پھیل گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4