ٹرین سانحہ متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،فضل الرحیم اشرفی

ٹرین سانحہ متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،فضل الرحیم اشرفی

  



لاہور ( پ ر) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید،حافظ اسعد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسرمولانا محمد یوسف خان، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا حافظ مجیب الرحمن انقلابی اورمولانا فہیم الحسن تھانوی نے لیاقت پور ٹرین آتشزدگی کے افسوس ناک واقعہ میں تبلیغی جماعت کے درجنوں افراد کی مظلومانہ شہادت پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس خونی واقعہ پر پوری قوم سوگوار اور دکھی ہے انہوں نے کہا کہ وہ ان شہداء اور زخمیوں کے لواحقین اور تبلیغی جماعت کے ذمہ داران کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ ریلوے کے وزیر شیخ رشید کی طرف سے بغیر تحقیق کے تبلیغی جماعت کے ارکان کو ٹرین آتشزدگی کا ذمہ دار ٹھہرانا انتہائی افسوس ناک اور شہداء کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے حکومت اس واقعہ کی فوری تحقیقات کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4