کاہنہ مین فیروز پورروڈ پرتجاوزات کی بھرمار،حادثات معمول

  کاہنہ مین فیروز پورروڈ پرتجاوزات کی بھرمار،حادثات معمول

  



کاہنہ(نامہ نگار)مین فیروز پور روڈ دونوں اطراف سے ناجائز تجاوزات کی آماجگاہ بن گیا۔ روڈ پر پھل فروشوں اور رکشے والوں کا قبضہ۔ سڑک سکڑ کر20فٹ کی رہ گئی۔ لوگ درست سمت میں جانے کی بجائے شارٹ کٹ لیتے ہوئے مین روڈ پر ون وے جاتے ہیں جس سے آئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں۔ شہریوں اور سیاسی و سماجی تنظیموں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4