پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں کے حوالے سے تحریک التواء اسمبلی میں جمع

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں کے حوالے سے تحریک التواء اسمبلی میں جمع

  



لاہور (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس کے مطابق پنجاب ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے شروع ہونے والے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبے بیوروکریسی کی نااہلی کی نظر ہونے لگے، پنجاب حکومت وفاقی حکومت کی ہدایات پر بروقت عملدرآمد کروانے میں ناکام ہو گئی منصوبوں کے بینک اکاؤنٹس، متعلقہ دستاویزات، سٹاف کی بھرتی، ماحولیاتی نظام سے متعلق طریقہ کار تاحال وضع نہ ہو سکا ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ہیڈ نے چیئرمین محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

تحریک التواء

مزید : میٹروپولیٹن 4