ہائیکورٹ کے جاوید اقبال آڈیٹوریم میں سیرت امام حسینؓکانفرنس

ہائیکورٹ کے جاوید اقبال آڈیٹوریم میں سیرت امام حسینؓکانفرنس

  



لاہور(پ ر)جاوید اقبال آڈیٹوریم لاہور ہائی کورٹ میں "سیرت امام حسینؓ" کے موضوع پر ایک کانفرنس منعقد کی گئی جو کہ وحدت المسلمین کا مظہر تھی۔اس کانفرنس کا اہتمام المصطفٰی لائیرز فورم رجسٹرڈ نے کیا تھا۔ تقریب سے المصطفٰی لائیرز فورم کے صدر فیاض حسین گوندل، سرپرست اعلٰی لیاقت شمسی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب کے صدر سید یاور عباس بخاری،پیرا کے صدر شبیر احمد شگری،تحریک وحدت اسلامی کے چئیرمین پرویز اکبر ساقی،مولانا محمد حسین اکبر، لعل مہدی خان،نوبہار شاہ، پیر شفاعت رسول اور ظفر حسین بھٹی نے محمد و آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کے مختلف پہلووں کا تذکرہ کرتے ہوئے موجودہ حالات میں باہمی وحدت کے فروغ پر زور دیا۔ شعرائے کرام نے محمد و آل محمد کی شان میں گللہائے عقیدت پیش کئے۔

6 گھنٹے پر مشتمل اس کانفرنس میں وکلا اور حاضرین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4