مسلم لیگ ہاؤس میں کامل علی آغا کی سالگرہ،کارکنوں کی بھرپور شرکت

مسلم لیگ ہاؤس میں کامل علی آغا کی سالگرہ،کارکنوں کی بھرپور شرکت

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا کی سالگرہ کا کیک مسلم لیگ ہاؤس میں کاٹا گیا،کامل علی آغا کی سالگرہ کا اہتمام مسلم لیگ کے رہنما محمد ندیم کھوکھر نے کیا جس میں مسلم لیگی کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور کامل علی آغا کی لمبی زندگی کے لئے دعا بھی کی۔اس موقع پر ندیم کھوکھر کا کہنا تھا کہ کامل علی آغا کا شمار ان مسلم لیگی رہنماؤں میں ہوتا ہے جو مشکل کی ہر گھڑی میں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اس دوران پارٹی پر بہت سے اتار چڑھاؤ بھی آئے مگر انہوں نے پارٹی لیڈر شپ کے ساتھ اپنے رشتے کو جوڑے رکھا۔

اور اس رشتے اور تعلق میں کوئی بھی فرق نہ آنے دیا ہماری لیڈر شپ کو بھی کامل علی آغا پر مان ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4