اداکارہ و ماڈل غنا علی کی فلم”گواہ رہنا“کی شوٹنگ تیزی سے جاری

اداکارہ و ماڈل غنا علی کی فلم”گواہ رہنا“کی شوٹنگ تیزی سے جاری
 اداکارہ و ماڈل غنا علی کی فلم”گواہ رہنا“کی شوٹنگ تیزی سے جاری

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ غنا علی کی ترکی اور پاکستان کے اشتراک سے بنائی جانے والی فلم”گواہ رہنا“کی شوٹنگ تیزی سے جاری ہے اس فلم میں جدوجہد آزادی کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا جس کے ساتھ ساتھ 1920 میں چلنے والی تحریک خلافت کے بارے میں بھی عکاسی کی جائے گی۔فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر طارق محمود ہیں جو اس سلسلے میں بہت پرجوش ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں عماد عرفانی،محمد قوی خان،ربعیہ کلثوم،ریحان ناظم اور فیصل امتیاز سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔فلم میں ترکش فنکار بھی کام کررہے اور فلم کی شوٹنگ پاکستان کے ساتھ ساتھ ترکی میں بھی ہوگی۔

اس بارے میں غنا علی کا کہنا ہے کہ”گواہ رہنا“جیسی فلم میں کام کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے کیونکہ ہمارے میں اس طرح کی فلم پہلی بار بنائی جارہی ہے۔

مزید : کلچر