فلمسازوں کے ساتھ ڈائریکٹرز،رائٹرز اور اداکاروں کی نئی کھیپ تیار ہو چکی،ماریہ واسطی

لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ و ماڈل ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں کی طرح فلم انڈسٹری بھی عروج حاصل کرے گی، آج کراچی میں لاتعداد ڈرامہ سیریل کے ساتھ درجنوں فلمیں بھی بن رہی ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مستقبل میں پاکستان فلم انڈسٹری بہتری کی طرف گامزن ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ بالی ووڈ کی طرح ہماری فلم انڈسٹری بھی عروج تک پہنچے۔کچھ ناعاقبت اندیش لوگوں کی وجہ سے فلم انڈسٹری بحرانی کیفیت کا شکار ہوئی مگر ا ب نئے فلمسازوں کے ساتھ نئے ڈائریکٹرز،رائٹرز اور اداکاروں کی نئی کھیپ تیار ہو چکی ہے جو مسلسل فلمیں بنانے میں مصروف عمل ہے۔
ضرور پڑھیں: اسلام آبادہائیکورٹ،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
ماریہ واسطی نے کہا کہ سال 2019ء میں سب سے زیادہ فلموں کی ریلیز کراچی سے ہوئی اور آنے والے وقتوں میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔