الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈز کے حوالے سے جائزہ اجلاس

    الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈز کے حوالے سے جائزہ اجلاس
     الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈز کے حوالے سے جائزہ اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ فنکاروں کی مالی معاونت کیلئے پبلک سیکٹر کے ساتھ پرائیوئٹ سیکٹر کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے،فن وفنکار کی ترویج وترقی کیلئے حکومت ٹھوس اقدمات اٹھارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے الحمراء کمیٹی روم میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈز میں اضافہ کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کرنے کے بعد کیا۔سیکرٹری اطلاعات وثقافت راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ فنکار ہمارا اثاثہ ہیں جن کی فلاح کیلئے فن وثقافت کے فروغ سے منسلک طبقے کو ساتھ لے کر چلنا ہے، فن وثقافت کی ترویج کرنے والے مستحق فنکاروں کی مالی معاونت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر کے سرکاری دفاتر میں آویزاں قیمتی فن پاروں کی تفصیلات جمع کی جائیں گی جن کے تحفظ کو یقینی بنائے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔اجلاس میں محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب کے تمام ماتحت اداروں کے سربراہان اورایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہرعلی خان نے شرکت کی اورآرٹسٹوں کے لئے فنڈز میں اضافہ کرنے کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔

جس کو قانون شکل دینے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان نے اس حوالے سے کہا کہ الحمراء فن اورفنکار کی خدمت کیلئے شب وروز کوشاں ہے،فن کی آبیاری کے یہ اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

مزید :

کلچر -