نوجوانوں کی صلاحیتیں نکھارنے کیلئے ان کی مدد کرنا ہو گی،رچل خان

  نوجوانوں کی صلاحیتیں نکھارنے کیلئے ان کی مدد کرنا ہو گی،رچل خان
  نوجوانوں کی صلاحیتیں نکھارنے کیلئے ان کی مدد کرنا ہو گی،رچل خان

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل رچل خان نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ہم سب کو ایک دوسرے پر تنقیدکرنے کے بجائے اس وقت مل کربہتری اور ترقی کے لئے کام کرنا چاہیے۔ ایک دوسرے کی سپورٹ سے بہترنتائج سامنے آئیں گے۔ اگر تنقید کا سلسلہ بند نہ ہوا توپھربحرانی صورتحال کا سامنا نوجوانوں کو بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری میں نوجوان نسل نے قدم رکھ دیا ہے اورنوجوان اداکاروں کا فلم انڈسٹری کی طرف راغب ہونا اچھا اقدام ہے،انڈسٹری کو نوجوان صلاحیتوں کی ضرورت ہے،پرانے ہیروز کو نوجوانوں کی صلاحیتیں نکھارنے کیلئے ان کی مدد کرنا ہو گی۔

اعلیٰ تعلیم یافتہ فلم میکرز، ڈائریکٹراور فنکاروں نے جس تیزی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کے اظہارکا سلسلہ شروع کیا ہے، اس پرجہاں فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خوشی کا اظہارکرتے ہیں، وہیں بہت سے لوگ ان کے کام میں خامیاں تلاش کرتے رہتے ہیں۔

ایسے میں کوئی موجودہ دورمیں بننے والی فلموں کو بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کا ذریعہ قراردے رہا ہے توکوئی ان فلموں کی کہانی، میوزک اور پکچرائزیشن کوکڑی تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔رچل خان نے کہا ہے کہ نوجوان اداکاروں کا فلم انڈسٹری کی طرف راغب ہونا اچھا اقدام ہے،انڈسٹری کو نوجوان صلاحیتوں کی ضرورت ہے،تنقید کی بجائے پرانے ہیروز کو نوجوانوں کی صلاحیتیں اجاگر کرنے میں ان کی مدد کرنا ہو گی۔

مزید : کلچر