مجھے حاسدوں اور جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے والوں کی پرواہ نہیں،لائبہ سیال

مجھے حاسدوں اور جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے والوں کی پرواہ نہیں،لائبہ سیال
 مجھے حاسدوں اور جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے والوں کی پرواہ نہیں،لائبہ سیال

  



لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ لائبہ سیال نے بتایاکہ گذشتہ دنوں مجھ سے منسوب کی جانے والی خبریں بالکل بے بنیاد،جھوٹی اور حقیقت سے کوسوں دور ہیں ایک مخصوص گروہ میرے خلاف یہ خبریں لگوا کر میری کردار کشی کررہاہے جس کے خلاف جلد قانونی کاروائی عمل میں لاؤں گی۔ایک سوال کے جواب میں لائبہ سیال نے بتایاکہ انہوں نے ایک شوبز پرموٹر کے ساتھ کچھ عرصہ ماڈلنگ کی تھی جس کا کام ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ کچھ اور بھی تھا جب میں نے ان کی منشاء کے مطابق کام نہیں کیا اور ان کی ماڈلنگ کمپنی چھوڑی تو پہلے تو انہوں نے مجھے پیسوں اور شہرت کالالچ دے کر مجھے کام کرنے پر اکسایا میرے مسلسل انکار پر انہوں نے مجھے دھمکیاں دینی شروع کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مجھے شوبز انڈسٹری میں کام نہیں کرنے دیں گے مگر میں نے پرواہ نہیں کی اور اپنے کام کی طرف توجہ رکھی میرے انکار پر انہوں نے میرے فوٹو شوٹس کی کچھ تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے اسے اخباروں میں چھپوانا شروع کردیا تاکہ شوبز انڈسٹری میں میری بدنامی ہو۔

لائبہ سیال نے کہاکہ میں نے جتنا بھی کام کیا ہے عزت کے ساتھ کیا ہے اس لیئے میں نے ان کی مرضی کے مطابق کام کرنے کی ہر آفر ٹھکرائی تھی میں ان سازشی عناصر کو واضح کردینا چاہتی ہوں کہ میں ان کی اس قسم کی اوچھی حرکتوں سے میدان چھوڑنے والی نہیں ہوں بلکہ میں ان کا مقابلہ کروں گی اور ان پر ثابت کردوں گی کہ میں شارٹ کٹ کے زریعے شہرت لینا نہیں چاہتی اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر کامیابیاں حاصل کروں گی لائبہ سیال نے کہاکہ انہوں نے بے بنیاد خبریں اور جھوٹی تصاویر لگا کر میری جو کردار کشی کرنے کی کوشش کی ہے اس میں انہیں منہ کی کھانی پڑی ہے

اس پراپیگنڈا میں اس شوبز پرموٹر کے ساتھ ایک نام نہاد صحافی بھی شامل ہے جو میری کردار کشی کررہے ہیں۔

 لائبہ سیال نے مذید کہاکہ میرے پاس اس نام نہاد شوبز پرموٹر بارے بھی بہت موادہے اگر وہ باز نہ آئی میں بھی اس کے خلاف یہ مواد میڈیا کو دے دوں گی۔

مزید : کلچر